ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : تعلقہ لیول کراٹے میں آفاق، شازیہ اور منجوناتھ اول

بھٹکل : تعلقہ لیول کراٹے میں آفاق، شازیہ اور منجوناتھ اول

Sat, 28 Jan 2023 19:48:24    S.O. News Service

بھٹکل:28؍ جنوری(ایس اؤ نیوز )اکفا کراٹے اکیڈمی اور الائنس مارشل اکیڈمی  کے اشتراک سےمنعقدہ بھٹکل کراٹے چمپئین شپ میں آفاق مجاور، شازیہ شاہ بندری اور منجوناتھ دیواڑیگا نے بہترین مقابلہ کرتےہوئےچمپئین شپ کا خطاب جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

دونوں اکیڈمی کے اشتراک سے اوپن بھٹکل تعلقہ لیول کراٹے چمپئین شپ 2023کا انعقاد کیاگیا تھا۔ جس میں سب جونئیر گرانڈ چمپئین شپ 2023کا خطاب الائنس مارشل اکیڈمی کے  آفاق ابن اجمل مجاور نے جیتا تو خاتون گرانڈ چمپئین شپ 2023کاخطاب اکفا سے تعلق رکھنےوالی شازیہ بنت ندیم شاہ بندری نے اور مرد وں کے زمرے میں شوٹ کان کراٹے انسٹی ٹیوٹ کے منجوناتھ دیواڑیگا نے چمپئین شپ کا خطاب جیت لیا۔ کراٹے مقابلہ جات میں تعلقہ بھر سے کل 150کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

26جنوری کومنعقدہ انعامی تقریب میں مہمان خصوصی کینرا مسلم خلیج کونسل کے صدر محمد یونس قاضیا ، انکولہ کوسٹل سیکوریٹی پولس کے انسپکٹر سریش نایک، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر عزیز الرحمن ندوی اوراربن بینک کے صدر جعفر صادق شاہ بندری  نے انعامات کی تقسیم کی۔ اس موقع پر  ریفری  نتین سورنا، گنپتی نائک جالی،اربن بینک کےموظف مینجر سبھاش شٹی ،اشتیاق حسن رکن الدین، ایشورنائک، اکفاکے امر شاہ بندری، الائنس کے اسماعیل راجااور آفاق چامنڈی وغیرہ موجود تھے۔


Share: